HISTORY
Cart 0 Items  
 

English | Français | Italiano | Ελληνικά | ايراني | Русский | 中国的 | اردو | हिन्दी | ਪੰਜਾਬੀ | Español | عربي | Magyar | deutsch | 日本語

جزائر ہوائی کے معاہدۂ الحاق
کے خلاف باضابطہ احتجاج

واشنگٹن ڈی۔ سی۔ میں للی' یؤکالانی (Lili`uokalani) کی جانب سے پیش کیا گیا۔

17 جون، 1897

میں، ہوائی کی للی' یؤکالانی (Lili`uokalani)، جس کو مشیت ایزدی سے اپریل، 1877 عیسوی کے دسویں روز جزائر ہوائی کی ولیہ عہد، اور خدا کے فضل سے جنوری، 1893 عیسوی کے سترھویں روز ملکہ نامزد کیا گیا، ایک خاص معاہدے کی توثیق کے خلاف احتجاج کرتی ہوں، جس کے بارے میں مجھے مطلع کیا گیا ہے کہ اس پر ان جزائر کو ریاستہائے متحدہ کی عملداری اور حکومت کے حوالے کرنے کے لئے باور کرواتے ہوئے Hatch ، Thurston ، اور Kinney صاحبان نے واشنگٹن میں دستخط کئے ہیں۔ میں اس معاہدے کو ہوائی کے مقامی اور نیم مقامی باشندوں کے ساتھ ایک کارِ خطا، حاکم سرداروں کے حقوق پر حملہ، میرے اپنے عوام، نیز ان دوست اقوام جن کے ساتھ انہوں نے معاہدے کر رکھے ہیں، کے بین الاقوامی حقوق کی خلاف ورزی اور دھوکہ ہے جس کے ذریعہ ایک آئینی حکومت کا تختہ پلٹ دیا گیا، اور، آخر میں، میں خود اپنے ساتھ اسے ایک بے جا (بھر پور) ناانصافی کے فعل سے تعبیر کرتی ہوں۔

کیونکہ جنوری، 1893 کے سترھویں روز نام نہاد صوبائی حکومت کے خلاف میری جانب سے کئے گئے باضابطہ احتجاج پر میرے دستخط ثبت تھے، اور مذکورہ حکومت نے اس معاملے کو ثالثی کی غرض سے ریاستہائے متحدہ امریکہ کو ارسال کرنے کی یقین دہانی کے ساتھ موصول کیا تھا ۔

کیونکہ اس احتجاج اور اس کے فوری بعد حکومتِ ریاستہائے متحدہ سے کئے گئے میرے رابطوں سے یہ واضح طور پر نمایاں ہے کہ میں خون خرابے سے پرہیزکی خاطر، افواج ریاستہائے متحدہ کے حق میں اپنے اختیار سے دست بردار ہوگئی تھی، اور کیونکہ میں نے ایک اتنی بڑی طاقت کے خلاف جنگ کو بے سود سمجھا تھا۔

کیونکہ صدر ریاستہائے متحدہ، سیکریٹری برائے ریاست (وزیر خارجہ)، اور ان کے متعین کردہ ایک سفیر نے سرکاری دستاویزات میں یہ اطلاع دی تھی کہ ریاستہائے متحدہ کی سفارتی اور بحری افواج نے میری حکومت پر غیر قانونی طور پر جبر کیا تھا؛ یہ کہ ان کی تحقیقات کے وقت میں اپنے عوام کی آئینی حکمراں تھی۔

کیونکہ نہ تو مذکورہ بالا کمیشن اور نہ ہی اس کو بھیجنے والی حکومت کو ہوائی کے مندرج رائے دہندگان (ووٹروں) کی جانب سے ایسا کوئی اختیار دیا گیا ہے، بلکہ وہ اپنے مفروضہ اختیارات اس نام نہاد کمیٹی برائے تحفظِ عوام سے حاصل کرتی ہے، جس کو جنوری، 1893 کے سترھویں روز یا اس کے لگ بھگ تشکیل کیا گیا تھا، مذکورہ کمیٹی زیادہ تر ان افراد پر مشتمل ہے جو خود کو امریکی شہری کہلاتےہیں، اور ایک بھی ہوائین اس کا رکن نہیں تھا، یا اس نےاس کے وجود کا باعث بننے والےجلوس میں کسی طرح سے شرکت کی تھی۔

کیونکہ میرے عوام، جن کی تعداد تقریباً چالیس ہزار ہے، سے ان تین ہزار افراد، جو ہوائی کی آزادی کو تباہ کرنے کا حق رکھنے کا دعویٰ کرتے ہیں، نے کبھی کسی قسم کی کوئی مشاورت نہیں کی۔ میرے عوام ہوائی کے قانونی طور پر اہل ووٹروں کے 4/5 حصے پر مشتمل ہیں اور، اگر محنت کے تقاضوں کی بنا پر درآمد شدہ افراد کو منہا کر دیا جائے، تو تمام باشندوں میں بھی ان کا تقریباً اتنا ہی تناسب بنتا ہے۔

کیونکہ مذکورہ معاہدہ نہ صرف میرے عوام کے شہری حقوق، بلکہ، مزید برآں، ان کے سرداروں کی آبائی جائداد کو بھی نظر انداز کرتا ہے۔ مذکورہ معاہدہ کے تحت برائے الحاق پیش کردہ 4,000,000 ایکڑوں پر مشتمل علاقے میں سے 1,000,000 یا 915,000 ایکڑوں کو اب تک آئینی فرمان رواکی ذاتی جائداد کےعلاوہ کسی طور پر تسلیم نہیں کیا گیا، جو ایک ایسے تصرف سے مشروط ہے جو کسی بھی ذاتی جائداد کی دیگر شقوں سے کسی لحاظ سے بھی مختلف نہیں ہے۔

کیونکہ اس معاہدے کے تحت یہ تجویز کیا گیا ہے کہ مذکورہ جائداد، جس کو تکنیکی طور پر شاہی اراضی (کراؤن لینڈز) کہا جاتا ہے، کو ضبط کر لیا جائے، ان کے موجودہ حقداروں یا ان کے جانشینوں کی جائداد، اور ان کے ہمیشہ سے غیر متنازعہ لقب کا کسی طور پر کوئی لحاظ کئے بغیر، اور جو آج کے دن تک (تا بہ امروز) جائز طور پر میرے نام سے رائج ہے۔

کیونکہ مذکورہ معاہدہ نہ صرف ہوائی عوام کی نمائندگی کرنے والے فرمان رواؤں کے ساتھ ریاستہائے متحدہ کی جانب سے کئے گئے دائمی دوستی اور خیر سگالی کا اقرار کرنے والے تمام سابقہ معاہدوں کو، بلکہ ان فرمان رواؤں کی جانب سے دیگر اور دوست قوتوں کے ساتھ کئے گئے معاہدوں کو بھی نظر انداز کرتا ہے، جو کہ بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے۔

کیونکہ، ہوائی کے مذکورہ علاقے کا قبضہ دینے کا موجودہ وقت میں حق رکھنے کا دعویٰ کرنے والے فریقوں کے ساتھ معاملہ کرنے سے حکومت ریاستہائے متحدہ کو ایسے افراد کے ہاتھوں یہ علاقہ مل جائے گا جن کو اس کے اپنے مستند افراد (قانونی طور پر منتخب اشخاص، جو 1893 میں اپنے عہدوں پر موجود تھے) نے اختیار پر دھوکے سے قابض اور ہوائی پر غیر قانونی طور پر حکمرانی کرنے کا مرتکب قرار دیا تھا۔

چنانچہ میں ہوائی کی للی' یؤکالانی (Lili`uokalani) ، فقط اس قوم کے صدر، جس کے آگے میں اپنی جائداد اور اپنے اختیار سے دست بردار ہوئی تھی، سے یہ طلب کرتی ہوں کہ مذکورہ معاہدے (مذکورہ جزائر کا قبضہ دینے) پر مزید غور کرنے سے باز آجائے۔ میں ریاستہائے متحدہ کی عزت مآب سینیٹ سے گزارش کرتی ہوں کہ مذکورہ معاہدے کی توثیق کرنے سے انکار کر دے، اور میں اس عظیم اور بھلی قوم کے عوام، جن سے میرے آبا و اجداد نے عیسائی مذہب سیکھا، سے استدعا کرتی ہوں کہ وہ انصاف اور مساوات کے ایسے اقدامات میں اپنے نمائندوں کی معاونت کریں جو ان کے آبا و اجداد کے اصولوں سے مطابقت رکھتے ہیں، اور میں اپنا معاملہ قادر مطلق، کردگارِ کائنات، جو حقدار کا فیصلہ کرتا ہے، کے سامنے رکھتی ہوں۔

اس پر واشنگٹن، ضلع کولمبیا، ریاستہائے متحدہ امریکہ میں جون کے سترہویں روز، سال اٹھارہ سو ستانوے میں دستخط کئے گئے۔

للی' یؤکالانی (Lili`uokalani)

جوزف ہیلی لیو Joseph Heleluhe)){

ووکیکی ہیلی لیو Wokeki Heleluhe)){ گواہان برائے دستخط

جولیس اے پالمر Julius A. Palmer))

ترجمه شده توسط: آرمینه جوهانس